منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

140 خاندان پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

datetime 25  مئی‬‮  2022 |

کوئٹہ (این این آئی) کلی بٹے زئی پشین کے 140 خاندان پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار اور پارٹی کیلئے ہر قسم کی قربانی کے عزم کا اظہار کیا‘ شمولیتی پروگرام کلی بٹے زئی میں منعقد ہوا

جس سے سابق گورنر اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما سید ظہور احمد آغا‘ حاجی سیف اللہ کاکڑ‘ حاجی گل خان اچکزئی‘ ہمایوں بارکزئی‘ عنایت خان کاکڑ‘ ڈاکٹر ظہیر‘ ضلع پشین کے آرگنائزر آغا جعفر شاہ نواز کھرل‘ سردار دائود‘ سید روح اللہ آغا‘ نصیب اللہ کلیوال نے خطاب کیا۔ انہوں نے شمولیت کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوںنے صحیح وقت پردرست فیصلہ کیا ہے کیونکہ آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے اس وقت پوری قوم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ شروع ہو گیا ہے آج لاکھوں لوگوں کا سمندر اسلام آباد پہنچے گا انہوں نے امپورٹڈ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنمائوں و کارکنوں کی گرفتاریوں ‘ چھاپوں اور تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ اقدامات امپورٹڈ حکومت کی شکست کا ثبوت ہیں۔ تحریک انصاف کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے اور قوم کو شکست دینا کسی کے بس میں نہیں ہے انہوںنے پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کو مبارکباد دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…