جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

کپتانی میں میرا رول ماڈل عمران خان ہیں، بابر اعظم

datetime 25  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میں نے کپتان بنتے وقت ایک خواب کو ذہن میں رکھا اور اسے ٹارگٹ بنایا کہ پاکستان کو ایسی ٹیم بنانا ہے کہ سب یاد رکھیں،کپتانی میں میرا رول ماڈل عمران خان ہیں، انہوں نے ٹیم کو بنایا اور کئی کھلاڑی دیئے،

وہ کھلاڑیوں کو بیک کرتے تھے، ان کی کپتانی سے سیکھتا ہوں۔ ایک انٹرویومیں پاکستان کے تینوں فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کپتانی ایک چیلنج ضرور ہے اور یہ اعزاز بھی ہے،جب میں کپتان بنا تھا تو اس وقت میرا ایک خواب تھا کہ جب کپتانی چھوڑ کر جائوں تو دنیا یاد رکھے۔انہوں نے کہا کہ چار پانچ پلیئرز ایسے دے کر جانا چاہتا ہوں کہ وہ سب کے رول ماڈل ہوں، انہیں کامیاب بنانے کیلئے تسلسل سے کھلانا ہے، کچھ ایسا ہی اس وقت کر رہا ہوں۔بابر اعظم نے بتایا کہ کپتانی میں میرا رول ماڈل عمران خان ہیں، انہوں نے ٹیم کو بنایا اور کئی کھلاڑی دیئے، وہ کھلاڑیوں کو بیک کرتے تھے، ان کی کپتانی سے سیکھتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ہم سب کھلاڑی ایک دوسرے سے جڑے ہیں، ایک دوسرے کی کامیابی سے خوش ہوتے ہیں، سب متحرک رہتے ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ پاکستان ٹیم کو دنیا فالو کرے اس کی تعریف کرے۔کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میں اپنی نمبر ون پوزیشن کو صرف انجوائے نہیں کر رہا بلکہ مزید محنت کر رہا ہوں، اگر آپ نے اپنے پلان کے مطابق کھیل رہے ہیں اور آپ نے گول حاصل کر لیا ہے تو پھر اس گول پر ہی نہیں رہنا بلکہ اس میں مزید بہتری لانی ہے، اس کو برقرار رکھنا ہے، یہ ایک چیلنج ہوتا ہے اور اسی کا مزہ ہے، میں پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے ڈبل محنت کرتا ہوں، سو فیصد دینے کی کوشش کرتا ہوں۔ٹیسٹ میں نمبر پانچ جبکہ

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون بیٹر بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میرا ولیمسن، اسٹیو اسمتھ یا لابو شین سے نہیں خود سے مقابلہ ہے اور خود سے مقابلے کے لیے میں دگنی محنت کرتا ہوں، روز کچھ نہ کچھ سیکھتا ہوں، سیکھنے کا عمل جاری رہتا ہے اور آگے بھی سیکھتا رہوں گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے

کپتان نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں ہمارا مڈل آرڈر کا مسئلہ اتنا بھی نہیں ہے تاہم یہ ضرور ہے کہ ہم نے اسے مضبوط بنانا ہے، مڈل آرڈر کو مضبوط کرنے کے لیے ہم محنت کر رہے ہیں،

اس کے لیے اتنا پریشان نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مڈل آرڈر کو مضبوط کرنے کے لیے کئی پلان بنائے ہیں، شاداب خان اور محمد نواز ٹیم میں واپس آ گئے ہیں، اس سے فائدہ ہو گا، شاداب خان کو بھی اوپر کھلانے کی پلاننگ کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…