شرقپور شریف ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو جمہوریت کی پاسداری قائم رکھتے ہوئے سیاسی گرفتاریوں سے اور مزید کاروائیوں سے باز رہنا چاہیے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ عوام الناس سے بھی انتہائی پرزور گزارش ہے کہ ملک بھر میں اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کروائیں،سڑکوں اور راستوں کو بلاک کرنا کوئی حل نہیں ہے،چوک چوراہے بند کرنا کسی طور بھی جائز نہیں بلکہ اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے پرامن طور پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہیے۔