منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت میں ٹی وی پر اب پاکستانی ڈرامے دکھائے جائیں گے ، بھارتی ٹی وی پر کونسا پاکستان ڈرامہ نشر کیا جائے گا

datetime 24  مئی‬‮  2022 |

بھارت میں ٹی وی پر اب پاکستانی ڈرامے دکھائے جائیں گے

ممبئی(این این آئی) بھارت کی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’زی فائیو‘ کا چینل ’زندگی‘ اب بھارتی ٹی وی پر متعارف کرایا جارہا ہے جہاں پاکستانی ڈرامے بھی نشر کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر ’زندگی‘ چینل پہلے ہی پاکستانی نشریات دکھا رہا ہے تاہم اب ناظرین بھارتی ٹی وی پر بھی اس چینل کو دیکھ سکیں گے۔

اس پلیٹ فارم پر مقبول پاکستانی ڈرامہ ’زندگی گلزار ہے‘ بھی نشر کیا جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زندگی چینل کو ڈائریکٹ ٹو ہوم(ڈی ٹی ایچ) ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹی وی پر لانچ کیا جائے گا۔

ڈی ٹی ایچ ایک طرح سے ڈش اینٹینا نما ڈیجیٹل باکس ہے جو ٹی وی کے ساتھ نصب ہوتا ہے۔یہ ڈیجیٹل باکس ٹی وی پر مذکورہ چینل کو کیچ کرے گا، اس طرح بھارتی شہری ٹی وی پر پاکستانی ڈرامے دیکھیں گے۔

خیال رہے کہ زی فائیو کا زندگی چینل پاکستانی شوز اور ترک ڈراموں کے حوالے سے بہت مشہور ہے، پہلے یہ چینل ٹی وی پر تھا لیکن 2017 میں اس کی نشریات آن لائن منتقل ہوگئی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…