منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمران خان کا ختم کیا گیا منصوبہ،وزیراعظم شہباز شریف کا اہم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ

datetime 23  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف 45 ارب روپے کی لاگت سے مظفرآبادسے اور مانسہرہ میرپور دورویا یعنی ڈبل روڈ کا سنگ بنیاد مورخہ 26مئی شام 4 بجے رکھیں گے ۔ افتتاھی تقریب ٹھاکرہ اسٹیڈیم مانسہرہ میں منعقد ہو گی ۔ جس میں ہزارہ ڈویژن اور مظفرآباد کی عوام بڑی تعداد میں شرکت کرے گی۔ اس بات کا اعلان سابق مشیر تعلیم آزادحکومت ندیم زرگر نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ندیم زرگر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمراں خان نے اس منصوبے کو ختم کر دیا تھا ۔ میاں نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر منصوبے کے لیے 45 ارب روپے کی بڑی رقم فراہم کی گئی ۔ کیپٹن صفدر نے منصوبہ کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا۔ کشمیر ی عوام شریف برادران کے احسان عظیم کو کبھی فراموش نہیں کریں گے ا ور اس کا بدلہ آزادکشمیر کے انتخابات میں ووٹ کی پرچی کے ذریعے مسلم لیگ ن کو دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے آزادکشمیر اور کے پی کے سے غربت ، افلاس اور بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے یہ منصوبہ بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ میاں شہباز شریف عملی تعمیر و ترقی پر یقین رکھتے ہیں اور میاں نوا ز شریف کی قیادت میںآزادکشمیر اور پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا انقلاب لائیں گے اور تباہ شدہ معیشت کی بحالی کے لیے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتیں عملی اقدامات کر رہی ہیں ۔ عمران خان نے ماسوائے ہوائی اعلانات کے اور کچھ نہیں کیا ۔ ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر تعمیر کرنے کا فرضی اعلان کر کے عوام کو دھوکہ دیا ۔ اب عوام کو عمران خان سے چھٹکارا مل گیا ہے اور ملک کے اندر صحیح معنوں میں ایک جمہوری اور عوامی حکومت اقتدار میں آئی ہے اس کے دوررس نتائج سامنے آئیں گے ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج اقتدار عوام کی حقیقی قیادت کے پاس ہے اور پارلیمنٹ ملک کے فیصلے کرنے میں آزا ہے اور اتحادی جماعتیں اور مسلم لیگ ن پارلیمنٹ کو ہی سپریم ادارہ سمجھتے ہوئے ہر فیصلہ پارلیمنٹ سے ہی لیتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…