جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال دنیا کی 100 بااثر شخصیات میں شامل ہو گئے

datetime 23  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)امریکی جریدے ٹائم میگزین نے 2022 کی 100 با اثر شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال بھی شامل ہیں۔ٹائم میگزین نے ہر سال کی طرح اس بار بھی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے

دنیا کے 100 بااثر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں سیاست دان، فنکار اور کھلاڑی بھی شامل ہیں۔امریکی میگزین نے دنیا کے بااثر رہنماؤں کی فہرست میں چیف جسٹس عطا عمر بندیال کو، یوکرینی صدر ولودومیر زیلنیسکی، چین کے صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، امریکی صدر جو بائیڈن سمیت دیگر رہنماؤں کے ساتھ شامل کیا۔جریدے میں ان کا تعارف اعتزاز احسن نے تحریر کیا جس میں لکھا گیا کہ عمران خان کی حکومت ختم ہونے سے پہلے ہی پاکستان مشکلات کا شکار تھا اور آج اس کی معیشت تباہی کی زد میں ہے جسے سے پاکستان ایک اور بحران کی جانب بڑھتے ہوئے لگتا ہے۔تعارف میں لکھا گیا کہ یہاں نرم مزاج چیف جسٹس آف پاکستان داخل ہوتے ہیں جو بڑھتے درجہ حرارت کی روک تھام کا کام کررہے ہیں۔ٹائم میگزین کی اس فہرست میں آرٹسٹ، انوویٹیو، ٹائٹنز، لیڈرز، آئیکونز اور پایونیرز کیٹیگریز میں لوگوں کو شامل کرکے بااثر ترین قرار دیا گیا تھا۔ایپل کے سی ای او ٹم کک، اوپرا وانفرے، گوتم اڈانی، کیانو ریورز، رافیل نڈال اور سیمو لیو کے نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…