منگل‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2026 

ن لیگ کا اوکاڑہ کا جلسہ منسوخ، وجہ بھی سامنے آ گئی

datetime 23  مئی‬‮  2022 |

لاہور(مانیٹرنگ، این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کا اوکاڑہ میں ہونیوالا جلسہ منسوخ کر دیا گیا ہے، اس کی وجہ اوکاڑہ میں مسلسل بارش ہے، موسم کی خرابی کی وجہ سے جلسہ منسوخ کر دیا گیا ہے، حمزہ شہباز نے بھی آج مریم نواز کے ساتھ جلسے سے خطاب کرنا تھا لیکن موسم کی خرابی کی نواز شریف کا ماڈل ٹاؤن میں ن لیگ کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب ان کے نہ جانے کی وجہ بن گیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقدہوا، جس میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات کاجائزہ لیاگیا-وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو انسپکٹرجنرل پولیس نے امن عامہ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی -انسپکٹر جنرل پولیس نے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو شاد باغ سے اغوا ء طالبہ کی بازیابی کے حوالے سے بھی بریف کیا-وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے صوبے میں امن عامہ کی فضا قائم رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ صوبے میں امن وامان کی فضا برقرار رکھنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور پولیس کی محنت سے شاد باغ سے اغوا ء طالبہ بحفاظت گھر واپس آئی اور اغواء کرنے والے ملزمان بھی پولیس نے بروقت گرفتارکئے-معصوم طالبہ کو اغواء کرنے والے ملزمان قرارو اقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے-بیٹی کو انصاف دلانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا- وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ چیچہ وطنی میں دوہرے قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو بھی جلد قانون کی گرفت میں لایاجائے اور48گھنٹے میں ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے- ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے-انہوں نے کہاکہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کڑی سزا کے حقدار ہیں

اور ایسے مقدمات کو ٹیسٹ کیس بنا کر ملزمان کو سخت سزا دلائی جائے-عبدالعلیم خان،سردار اویس لغاری، خواجہ عمران نذیر، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن،عطاتارڑ، ذیشان رفیق، چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس، سی سی پی او لاہور او رمتعلقہ حکا م نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی جلد فراہمی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کے لئے ادویات کی فراہمی بلاتعطل جاری رہنی چاہیے-سرطان میں مبتلا مریض او را ن کا خاندان جس کرب سے گزرتا ہے وہ ناقابل بیان ہے-مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی سے اللہ بھی راضی ہوگا اور مخلوق بھی -اس نیک کام میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے-وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،

جس میں کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے لئے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔سیکرٹری صحت نے کینسر ادویات کی مفت فراہمی کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 7439 مریضوں کومفت ادویات کی فراہمی کیلئے فارما سیوٹیکل کمپنی سے بات چیت میں جاری ہے- خواجہ عمران نذیر،خواجہ سلمان رفیق، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری خزانہ اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…