جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

دھرنے کی تاریخ آگے کر دیں ، عمران خان سے یاسین ملک کی اہلیہ کی ہاتھ جوڑ کر اپیل

datetime 23  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان سے یاسین ملک کی اہلیہ کی ہاتھ جوڑ کر اپیل۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن/این این آئی )حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ہاتھ جوڑ کر عمران خان سے اپنا دھرنا آگے بڑھانے کی اپیل کردی۔

اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران مشعال ملک نے کہا کہ میں، میری بیٹی اور عوام 25 مئی کو یاسین ملک کے پیار میں نکل رہے ہیں، عمران خان صاحب آپ تو یاسین ملک کے دوست ہیں.

اپنا دھرنا آگے بڑھادیں گے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ جانتی ہوں اندرونی سیاست بہت ضروری ہے مگر کشمیر عبادت ہے.

آپ 25 تاریخ کے دن صرف کشمیر کے لیے نکلیں یاسین ملک کے لیے نکلیں، یاسین ملک صرف کشمیر میں نہیں بلکہ اس خطے کے امن اور آزادی کی علامت ہے.

بھارتی عدالت انہیں اس دن قید یا موت کی سزا سنائے گی۔مشعال ملک کا کہنا تھا کہ 8 سال ہوگئے ہیں، میں نے اپنے شوہر کو نہیں دیکھا، آج یاسین ملک کی بیوی اور بیٹی اس کے لیے تڑپ رہی ہیں.

میرے شوہر کو شہید نہ ہونے دیں، یہ میری بیٹی نہیں کشمیر کی بیٹی ہے، جو قربانی کشمیری دے رہے ہیں.اس سے روح کانپ جاتی ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی عدالت نے حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو مجرم قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ خطرہ ہے کہ یاسین ملک کو پھانسی نہ دے دی جائے۔

ماسوائے صحافت باقی تمام طبقات نے ظلم سے منہ موڑ لیا ہے۔مسئلہ کشمیر پر دنیا کیوں سوگئی ہے؟ اتوار کو اسلام آبادمیں یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کے ہمر اہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریاض پیرزادہ نے کہا کہ یاسین ملک کی اہلیہ اور بیٹی 8 سال سے ان سے مل نہیں سکیں، یاسین ملک کو وکیل نہیں دیا گیا، کیس یکطرفہ چلایا جارہا ہے۔ریاض پیرزادہ نے کہا کہ جون میں جینیوا جاؤں گا اور پوری تیاری سے اپنا کیس لڑوں گا، حکومت پاکستان کی جانب سے یاسین ملک کی سزا پر سخت احتجاج کررہا ہوں۔اْنہوں نے کہا کہ آئین و قانون کی پابندی کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں صحافیوں نے دی ہیں، ماسوائے صحافت باقی تمام طبقات نے ظلم سے منہ موڑ لیا ہے۔وفاقی وزیر نے سوالیہ انداز میں کہا کہ مسئلہ کشمیر پر دنیا کیوں سوگئی ہے؟ دنیا نے چند ڈالرز کے عوض ظلم سے منہ موڑ لیا ہے۔ریاض پیرزادہ نے مزید کہا کہ کشمیر میں 8 ہزار اجتماعی قبریں ہیں اور 10 ہزار نوجوان لاپتہ ہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ کشمیر میں میڈیا پرسخت پابندیاں ہیں،صحافی رپورٹ نہیں کر سکتے۔قبل ازیں بھارتی فورسز کی حراست میں موجود حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی صاحبزادی رضیہ سلطانہ نے کہا ہے کہ

میں اپنے پاپا کو بچانا چاہتی ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضیہ سلطانہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ میرے پاپا یاسین ملک کا مسئلہ دیکھیں۔انھوں نے کہا کہ میرے پاپا یاسین ملک کشمیر کے لیڈر ہیں،

میرے پاپا کشمیری ہیں اس لیے بھارت ان کو مارنا چاہتا ہے، میں اپنے پاپا کو بچانا چاہتی ہوں۔یاد رہے کہ بھارت کی عدالت نے کئی ماہ سے بھارتی فورسز کی حراست میں موجود حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو 19 مئی کو دہشتگردی فنڈنگ کیس میں مجرم قرار دیدیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یاسین ملک کی سزا سے متعلق عدالت 25 مئی کو سماعت کریگی۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یاسین ملک نے گزشتہ دنوں مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی اور علیحدگی پسند سرگرمیوں سے متعلق کیس میں عدالت میں اپنے خلاف تمام الزامات کو تسلیم کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…