جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

عظمی بخاری سوشل میڈیا پر غدار دیے جانے پر پھٹ پڑیں

datetime 23  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری سوشل میڈیا پر غدار قرار دیئے جانے پر پھٹ پڑیں۔پنجاب اسمبلی میں سپیکر چودھری پرویز الٰہی کے خلاف عدم اعتماد میں محرک سمیع اللہ خان کے غیر حاضر ہونے کے معاملے پر

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے غدار قرار دیئے جانے پر کہا کہ بہت افسوس ہے، یہی سننا باقی رہ گیا تھا، حکومت میں آنے کے بعد پارٹی نے جب ہاؤس میں جانے کو کہا ہم گئے۔نجی ٹی وی دنیا کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ یہ کیوں ہوا؟ میں نے بھی یہ سوال آج پارٹی سے پوچھے، لگتا ہے ساڑھے 9 سال ضائع ہی کر دیئے، جو یہ فیصلے کر رہے تھے ان سے پوچھیں، دل ٹوٹ گیا آج، پرویز الٰہی کے 4 سال انہی دو غداروں نے بھگتے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ دیگر بھی محرک تھے، ان سب کو بھی غدار ڈیکلیئر کرنا ہے، یا یہ تمغہ صرف ہم دونوں کے لئے ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی سمیع اللہ خان نے کہا ہے کہ ہمارے ایوان میں آنے سے پہلے اجلاس ختم ہوگیا، اندر بھی نہیں آنے دیا جارہا تھا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی کئے جانے پر بات کرتے ہوئے سمیع اللہ خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ایوان آنے سے پہلے اجلاس کی کارروائی ختم ہو گی تھی،میرا نام پینل آف چیئر نے پکارا مگر ہمیں اندر نہیں آنے دے رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسطرح کبھی نہیں ہوا کہ ایوان میں دوسری جماعت کے آنے سی قبل ہی کارروائی مکمل کر لی جائے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیان کی مذمت نہیں بلکہ مرمت کی ضرورت ہے ،عمران خان غلط ٹرینڈ شروع کر رہے ہیں ، پاکستان میں ورکنگ خواتین کوپہلے ہی مسائل کا سامنا ہے ۔میڈیا سے گفتگوکرتے انہوں نے کہا کہ

پاکستان کی کوئی خاتون عمران خان جیسا بد کردار باپ بیٹا اور بھائی نہیں چاہے گی، ہمارے پاس بھی عمران خان کے خلاف بہت کچھ ہے اس لئے عمران خان غلط فہمی سے باہر آ جائیں ،عمران خان حد سے گزریںگے تو پھر ہم بھی ان کی کہانیاں سامنے لائیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب اسمبلی

اراکین کے لیے ہے غنڈوں کے لئے نہیں، ہم نے کوئی گرفتاری نہیں کی ابھی سے رو رہے ہیں ،سنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تعمیر میں جو گھپلے ہوئے ہیں وہ بھی سامنے آئیںگے ،عمران خان پشاور سے رحمتیں لینا چاہ رہے ہیں عمران خان پشاور سے فیض یاب ہونے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ہو ںگے نہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…