منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

معاشی حالات کے پیش نظر کم از کم دوسال کیلئے سرکاری مراعات پر پابندی عائدکرنے کا مطالبہ کر دیا گیا

datetime 22  مئی‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)چیئرمین پروفیشنل ریسرچ فورم حسن علی قادری نے غیر ضروری اور لگژری مصنوعات کی درآمدات پر پابندی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی خسارے کو کم کرنے اور زر مبادلہ کے ذخائر بڑھانے کیلئے غیر معمولی اقدامات نا گزیر ہیں ،معاشی استحکام کی آڑ میں سخت فیصلے کرکے صرف عوام پر بوجھ نہ ڈالا جائے بلکہ حکومتی سطح پر

غیر ضروری اخراجات بھی ختم کئے جائیں ،وفاقی و صوبائی وزراء ، بیورو کریٹس بے پناہ وسائل رکھتے ہیں اورملک کے موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر کم از کم دو سال کے لئے ان کیلئے ہر طرح کی مراعات پر پابندی عائد کی جائے۔وہ گزشتہ روز ’’ ہماری معیشت اور فیصلے ‘‘ کے موضوع پر مذاکرے میںگفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پرسرونگ سکول ایسوسی ایشن کے صدر میاں ضیاء الرحمن ،لاہور چیمبر آف کامرس کے ممبران طاہرمنظور ،شیخ سجادافضل ،شاہد نزیر،رانا ندیم عباس ،ماموں نثار ،خواجہ ریاض حسین ، قاری حبیب زوہیب الرحمن زبیری اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوںنے کہا کہ ڈالر زکی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں ،مقررہ حد سے زیادہ ڈالر ذخیرہ کرنے پر بھی پابندی ہونی چاہیے ،پاکستان آج جن مشکلات سے دوچار ہے ایسے میں لوگوں کو راغب کیا جائے وہ گھروںمیں رکھے ہوئے ڈالرز مارکیٹ میں لائیں اور اس کے عوض نہ صرف ان کی ستائش کی جائے بلکہ انہیں سہولت دی جائے ۔ دیگر شرکاء نے کہا کہ غیر ضروری اورلگژری درآمدات پر پابندی خوش آئند ہے لیکن یہ مستقل حل نہیں ، ہمیں برآمدات کے فروغ پر توجہ دیناہو گی ، چین ، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک کی طرز پر چھوٹی انڈسٹری کو ویلیو ایڈیشن کے ذریعے برآمدی انڈسٹری سے منتقل کیا جائے جس سے ہمیں کسی غیر ملکی قرضے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…