منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

چکن کی قیمتوں کو پر لگ گئے ،قیمت میں ہوشر با اضافے نے عوا م کو دن میں تارے دکھا دیئے

datetime 22  مئی‬‮  2022 |

مکوآنہ (این این آئی )فیصل آباد میں چکن کی قیمتوں کو پر لگ گئے چکن کی قیمت میں ہوشر با اضافے نے عوا م کو دن میں تارے دکھا دیئے چند روز میں چکن کی قیمت 475روپے فی کلو تک جا پہنچی مرغی کا گوشت غریب کی قوت خرید سے باہر ہو گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی چکن کی قیمتیں آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگیں بیف اور مٹن کے بعد اب چکن بھی غریب اور متوسطہ طبقے کی پہنچ سے دور ہوچکا ہے چکن کی قیمت ایک ہی ہفتے میں 330روپے سے474روپے فی کلو تک جا پہنچی جسکے باعث گوشت کھانہ غریب آدمی کیلئے ایک خواب بن چکا ہے مہنگائی کے سونامی نے غریب سے دو وقت کی روٹی چھین لی ہے اشیاء خوردونوش کے ساتھ ساتھ رو ز با روز بڑھتی ہوئی چکن کی قیمتوں نے عوام کو ذہنی کوفت میں مبتلا کر دیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ سابقہ حکو مت نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیاتھا اگر موجودہ حکومت بھی اس بڑھتی ہوئی مہنگائی پر کنٹرول نہ پا سکی تو موجودہ حکومت بھی عوام میں اپنی مقبولیت کھو دے گی عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ چکن مافیا کو نکیل ڈال کر چکن کی قیمت کو کنٹرول کیا جائے اور مرغی کے گوشت کو عوامی دسترس میں لایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…