منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

تین روز سے بھوکا شخص خود کشی کیلئے پیڈیسٹرین پل پر چڑھ گیا

datetime 22  مئی‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)پاکستان کے معاشی حب کراچی میں تین روز سے بھوکا شخص غربت سے تنگ آ کر خود کشی کے لیے پیڈیسٹرین پل پر چڑھ گیا۔تفصیلات کے مطابق بھوک میں مبتلا شخص نے پیڈیسٹرین پل سے کودنے کی کوشش کی تاہم ٹریفک پولیس اہل کار کی عقل مندی اور بہادری سے ایک قیمتی جان بچ گئی۔تین روز سے بھوک میں مبتلا غریب شخص یونیورسٹی روڈ فیضان مدینہ کے قریب پیڈیسٹرین پل پر چڑھ کر خود کشی کرنے پہنچ گیا تھا۔تین روز سے بھوک میں مبتلا شخص کودنے ہی والا تھا کہ اسی دوران ٹریفک پولیس اہل کار جاوید احمد پل پر چڑھا اور ان کی ہوش مندی کے باعث بھوکے شخص کی جان بچ گئی۔ٹریفک اہل کار نہ صرف شہری کو خود کشی سے روکنے میں کامیاب رہا بلکہ انھوں نے تین دن سے بھوکے شخص کو کھانا بھی کھلایا اور غریب شخص کو اپنی حیثیت کے مطابق امداد بھی دی۔موقع پر موجود افراد نے ٹریفک اہل کار جاوید احمد کے اس اقدام کو سراہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…