منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

مریم نواز سے متعلق نازیبا بیان ۔۔۔ اداکارہ ریشم عمران خان پر پھٹ پڑیں

datetime 22  مئی‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی)پاکستان کی معروف اداکارہ ریشم نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مریم نواز پر دیے گئے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ریشم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمران خان اور مریم نواز کا فوٹو کولاج شیئر کیا۔اپنی پوسٹ کے کیپشن میں

ریشم نے لکھا کہ ’کسی عورت کے بارے میں یہ تضحیک آمیز الفاظ وہ شخص کہہ رہا ہے جو اس سے پہلے بھی یہ بیان دے چکا ہے کہ عورت کا لباس مردوں کو ترغیب دیتا ہے اور یہ اس پسِ منظر میں تھا جب ہر دوسرے دن کم عمر بچیاں مردوں کی ہوس کا شکار بن رہی تھیں۔اداکارہ نے کہا کہ ’ایک شخص جس نے ہمیشہ عورت کے لیے گندے اور گھٹیا الفاظ استعمال کیے۔اْنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’کیا عمران خان کے جلسوں میں جوق در جوق جانے والی عورتیں نہیں سمجھ پا رہیں کہ انہی کی ہم جنس کے بارے میں ان کے لیڈر کی یہ مکروہ رائے دراصل ان عورتوں کی بھی تضحیک ہے کہ جو عمران خان کو اپنا نام نہاد نجات دہندہ سمجھ کر بیٹھی ہیں۔یاد رہے کہ عمران خان نے ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم اتنے جذبے اور جنون سے میرا نام نہ لیا کرو کہیں تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے۔عمران خان کے اس بیان کے بعد سے سوشل میڈیا پر سیاسی شخصیات سمیت عام عوام بھی اْنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…