منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

3 شادیوں میں ناکامی کے بعد عامر لیاقت کی چوتھی شادی سے متعلق خبریں سوشل پر زیرگردش

datetime 21  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)تین شادیوں میں ناکامی کے بعد عامر لیاقت حسین کی چوتھی شادی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔تفصیلات کے مطابق تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے سنگین الزامات کے بعد سے عامر لیاقت حسین سرخیوں کی زینت بنے ہوئے ہیں اور ساتھ

ہی اْنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ نے ناصرف اْن پر سنگین الزامات لگائے بلکہ اْن کی نازیبا ویڈیوز بھی لیک کیں جس کے بعد عامر لیاقت نے اپنی دونوں سابقہ بیویوں بشریٰ اور طوبہ اور موجودہ بیوی دانیہ سے معافی مانگتے ہوئے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔اب سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کی ایک نئی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اْن کے ساتھ ایک خاتون بھی موجود ہے۔ٹک ٹاک ویڈیو کے ڈائیلاگز کچھ اس طرح کے ہیں کہ ‘جس میں عامر لیاقت خاتون سے کہہ رہے ہیں کہ اْنہیں آج تک اْن کے جیسی خاتون نہیں ملی’۔ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ‘عامر لیاقت، اس خاتون سے چوتھی شادی کریں گے’۔دوسری جانب عامر لیاقت کی جانب سے ویڈیو پر ابھی تک کوئی ردّعمل سامنے نہیں آیا ہے اور اْن کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر بھی یہ ویڈیو موجود نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…