پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بالی ووڈ میں کوئی اس لائق نہیں جسے گھر بلایا جائے، کنگنا رناوت

datetime 18  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)شوبز میں اپنے بیباک تبصروں کی وجہ سے مشہور کنگنا رناوت نے اس مرتبہ نیا شوشہ چھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں کوئی شخص اس لائق نہیں جسے گھر بلایا جائے۔کنگنا رناوت ماضی میں ایک مرتبہ یہ کہہ چکی ہیں کہ ان کا بالی ووڈ میں کوئی دوست نہیں ہیں، جبکہ حال ہی میں سلمان خان کی جانب سے ان کی نئی آنے والی فلم کو پذیرائی ملنے پر انہوں نے کہا تھا کہ وہ اب تنہا نہیں ہیں۔ تاہم ایک یوٹیوب چینل پر کنگنا رناوت نے ایک مرتبہ پھر اپنے ماضی کے بیان پر اکتفا کیا اور کہا کہ بالی ووڈ میں کوئی ایسا نہیں جو ان کا دوست بنے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ بالی ووڈ میں کس شخصیت کو وہ ظہرانے پر دعوت دیں گی جس پر کنگنا رناوت نے کہا کہ بالی ووڈ سے تو اس مہمان نوازی کے لائق کوئی بھی نہیں ہے۔ کنگنا کا کہنا تھا کہ انہیں گھر تو بلاؤ ہی نہیں بالکل بھی، باہر کہیں ملو تو ٹھیک، لیکن گھر مت بلاؤ۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا بالی ووڈ میں ان کا کوئی دوست ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ’نہیں بالکل نہیں، میرے دوست بننے لائق ہیں ہی نہیں یہ لوگ، اس کے لیے قابلیت چاہیے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…