پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ٹام کروز 30 برس بعد کینز میں،39 فلموں نے ساڑھے آٹھ ارب ڈالر کمائے

datetime 18  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)ہالی وڈ فلم انڈسٹری کے سپر سٹار ٹام کروز 30 برس بعد فرانس کے شہر کینز پہنچے جہاں وہ اپنی فلم ’ٹاپ گن: ماورک‘ لانچ کریں گے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ٹام کروز سنہ 1992 کے بعد کینز آ رہے ہیں اور ان کے آخری دورے کے بعد سے فلم انڈسٹری میں بہت کچھ بدل گیا ہے مگر سوائے ایک شے کے، جو باکس آفس پر ٹام کروز کی

مسلسل کامیابی ہے۔فلم انڈسٹری کے تجزیہ کاروں کے مطابق اب ہالی وڈ میں سپر ہیرو کا لمبے عرصے تک راج کرنا ایک نایاب چیز ہے کیونکہ اداکاروں اور اداکاراؤں کی انفرادی حیثیت کے بجائے اب سٹوڈیوز مالی لحاظ سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔ 1992 میں جب ٹام کروز اپنی اْس وقت کی اہلیہ نکول کڈمین کے ساتھ فلم ’فار اینڈ اوے‘ کے پریمیئر کے لیے کینز میں آخری بار آئے تھے، تو وہ ہالی ووڈ کے دیگر ستاروں میں سے ایک تھے۔اس وقت کیون کوسٹنر، میل گبسن اور بروس وِلس جیسے لوگوں کا راج تھا اور آج وہ تمام نام پس منظر میں جا چکے ہیں مگر باکس آفس پر ٹام کروز کا راج جاری ہے۔کنگز کالج لندن میں میڈیا انڈسٹریز کے پروفیسر پال میکڈونلڈ کے مطابق ٹام کروز ایک ایسے شخص کے طور پر غیر معمولی ہیں جو ایسے وقت بھی اپنا کمرشل وزن برقرار رکھنے میں کامیاب ہیں جب سٹوڈیو سپر ہیرو فرنچائز فلموں کے زیر تسلط آ گئے ہیں۔پروفیسر میکڈونلڈ نے کہا کہ ’اور اس کی اس وجہ سے بھی اہمیت ہے کہ وہ اس برس 60 سال کی عمر کو پہنچنے والے ہیں۔ہالی وڈ فلموں کے بزنس کی تجزیہ کرنے والی ویب سائٹ دی نمبرز کے مطابق ٹام کروز نے جن 39 فلموں میں بطور مرکزی اداکار کام کیا ان فلموں نے دنیا بھر میں صرف 8.5 بلین ڈالر کمائے۔باکس آفس پرو کے مطابق فلم ’’ٹاپ گن: ماورک‘‘ صرف امریکہ سے 390 ملین ڈالر کما سکتی ہے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…