پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان کی حکومت امریکہ نے نہیں اللہ نے ختم کی، مصطفی کمال

datetime 16  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اللہ عہدے دیکر بھی ظرف آزماتا ہے، اللہ نے عمران خان کو ایکسپوز کردیا، وہ ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت امریکہ نے نہیں اللہ نے ختم کی،پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پینے کے پانی کا مسئلہ ا سنگین ہوگیا ہے۔

ہماری لائنوں سے پانی چوری کرکے ہمیں ہی بیچا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ غریب پسا ہوا ہے۔ پی ایس پی نے ایک آواز اٹھائی ہے کہ کراچی دھوکہ نہیں کھائے گا۔ پی ایس پی نے بھائیوں کو بھائیوں سے لڑانے کا کام ختم کرایا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں اربوں روپے کے بجٹ کے باوجود صحت، تعلیم اور پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا ہے۔ کراچی کا جو حق ہے وہ نہیں دیا جارہا، وارداتوں میں اصافہ ہوگیا ہے۔پی ایس پی چیئرمین نے کہا کہ کراچی بیمار شہر ہے، جس کا علاج ہونا چاہیے۔ ہمارے بعد اس شہر کا کوئی صحیح ڈاکٹر نہیں آیا۔ کراچی شہر کا علاج صرف پی ایس پی کر سکتی ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ 4 سال میں عمران خان کے پاس بتانے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔ فرح گوگی کا دفاع کر رہے ہیں۔ اللہ تعالی عہدے دیکر بھی ظرف آزماتا ہے۔ اللہ تعالی نے عمران خان کو ایکسپوز کردیا ہے۔ اب ان کو توشہ خانہ، فرح گوگی کا جواب دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ جنرل فیض حمید کو سب سے زیادہ نقصان عمران خان نے پہنچایا ہے۔ عمران خان نے اپنی خاطر ان کے کیریئر کو داؤ پر لگا دیا۔ 70 سال میں ملک ایسی گفتگو کبھی نہیں ہوئی۔ ملک میں مہنگائی اور ڈالر کہاں تک پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ حکومت کی کوئی کارکردگی نظر نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان کے اندر کی چیزیں باہر آگئیں ہیں۔ میں غلاظت نہیں کہوں گا۔ حکومت جانے کے بعد ان کی نئی کوالٹی سامنے آئی ہے کہ

وہ ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہیں۔پی ایس پی چیئرمین نے کہا کہ جمعہ کو پی ایس پی ایک جلسہ کر رہی ہے۔ یہ جلسہ صرف خواتین کا ہے۔ ہم بڑا جلسہ کرکے دکھائیں گے۔ کراچی اب دھوکا نہیں کھائے گا۔ اگر پی ایس پی کے پاس مینڈیٹ آیا تو ہم وزارتیں مانگ کر ووٹ نہیں دیں گے۔ لوگ اپنی گلیوں کے حکمران ہوں گے۔مصطفی کمال نے کہا

کہ ہم بازاری پارٹی والوں کی طرح وزارتیں نہیں مانگیں گے۔ زرداری صاحب سے صوبہ لینے کا وعدہ ہوگیا کیا؟ انہیں پیپلز پارٹی سے لات پڑے گی تو یہ پھر صوبے کا نعرہ لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور انوکھا جلسہ ہوگا۔ پنڈال کے اندر صرف خواتین ہوں گی۔ الیکشن ہارنے سے اللہ تعالی نے ہم پر بہت مہربانی کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…