پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

نئی فلم کی جھلک جاری نہ کی گئی تو خودکشی کرلوں گا، باہوبلی کو مداح کی دھمکی

datetime 16  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) مشہور جنوبی بھارتی اداکار پربھاس کے مداح نے اداکار کو ان کی نئی فلم’ ’سالار‘‘ کی جھلک جاری نہ کرنے پر خودکشی کی دھمکی دے دی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور فلم باہوبلی کے مرکزی اداکار پربھاس کو ان کے ایک دیوانے مداح نے

دھمکی آمیز خط ارسال کیا ہے جوکہ سوشل میڈیا پر بھرپور وائرل ہو رہا ہے۔اداکار پربھاس کے بھارت سمیت دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں مداح موجود ہیں جبکہ باہوبلی سیریز کے بعد ان کے مداحوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ بھی ہوا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح ان سے محبت کا اظہار کرنے کے لئے کچھ بھی کر جاتے ہیں۔یہاں تک کے ان کے ایک مداح نے ان کی آنے والی فلم سالار کی کوئی اپ ڈیٹ نہ ملنے کی صورت میں اپنی جان لینے کی دھمکی دی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس خط میں پربھاس کے مداح نے لکھا ہے کہ ‘اگر سالار کے میکرز نے فلم کے حوالے سے جلد کوئی اپ ڈیٹ جاری نہ کی تو وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیں گے۔مداح نے مزید لکھا کہ ‘ہم پہلے ہی دکھی ہیں جیسا کہ ساہو، رادھے شیام اور پربھاس کی پچھلی فلموں میں ہوا تھا اگر اس ماہ سالار کی کوئی معلومات فراہم نہ کی گئیں تو میں یقینی طور پر خودکشی کر لوں گا، ہمیں سالار کی اپ ڈیٹس چاہیئے۔واضح رہے کہ پربھاس آخری مرتبہ ہدایتکاررادھے کرشن کمار کی ہدایتکار ی میں بننے والی فلم رادھے شیام میں مرکزی کردار نبھاتے نظر آئے تھے جس نے باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی تاہم اب اداکار کیمداح ان کی آنے والی فلم سالار کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…