”میں تمہیں خبردار کر رہی ہوں ، ہمیں منہ کھولنے پر مجبور نہ کرو “ شیریں مزاری کی ڈی جی آئی ایس پی آر کو دھمکی 

16  مئی‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کی سینئر رہنما شیریں مزاری صحافی احمد قریشی کی جانب سے عمران خان پر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنے کی رضامندی کے الزامات سے بھر پور ٹویٹ پر آگ بگولہ ہو گئیں اور صحافی کو جواب دیتے ہوئے سخت الفاظ کا استعمال کیا جبکہ ساتھ ہی انہوں نے اپنی گفتگو میں ڈی جی آئی ایس پی کو

بھی مخاطب کیا اور دبے الفاظ میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ”میں تمہیں خبردار کر رہی ہوں کہ ہمیں ان معاملات پر منہ کھولنے پر مجبور نہ کرو جن پر ہم خاموشی اختیار کیئے ہوئے ہیں“ یہ سارامعاملہ احمد قریشی نامی صحافی کے ایک ٹویٹ سے شروع ہوا جس میں انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ” بطور وزیراعظم عمران خان اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنے کیلئے تیارتھے جس کیلئے انہوں نے ذاتی اور گھریلو تعلقات کا سہارا بھی لیا ، حالات اس وقت بدلے جب ان کی حکومت ناقص گورننس کے باعث غیر مستحکم ہو گئی ، ممکنہ طور پر اس سے متعلق مزید معلومات سامنے آ سکتی ہیں“ ۔شیریں مزاری صحافی کے ٹویٹر پر غصے سے بھر گئیں اور ٹویٹر پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” یہ بکوا س کر رہاہے ، چونکہ ہمیں معلوم ہے کہ وہ کس کیلئے کام کرتاہے ، تو سوال یہ ہے کہ اسے عمران خان کی خارجہ پالیسی کو نشانہ بنانے کیلئے کون فیڈنگ کروا رہاہے ، اس دوران عمران خان نے تنقید کی کیونکہ احمد قریشی جیسے بوائز چاہتے تھے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرے ، عمران خان نے پوری طرح اسرائیل کو عوامی سطح پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا “۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…