اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)سی ٹی ڈی اور وومن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سی پیک روٹ پر چینی قافلے کو نشانہ بنانے کے لئے تیار کی گئی خاتون خودکش بمبار کو گرفتار کرلیا بلوچستان کے ضلع تربت میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ خودکش بمبار خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق تربت کے علاقے ہوشاب میں سی ٹی ڈی اور خواتین پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر مبینہ خودکش بمبار خاتون کو گرفتار کر لیا، خاتون کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔مبینہ بمبار خاتون سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوا ہے، خاتون سی پیک روٹ پر چینی قافلے کو نشانہ بنانا چاہتی تھی، تربت میں نیٹ ورک کو پکڑنے کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے