پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

خدانخواستہ سری لنکا جیسی صورتحال سے بچنا ہے توغیر معمولی فیصلے کرنا ہونگے،پاکستان ٹیکس بار کا مفید مشورہ

datetime 15  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر عابد حفیظ عابد نے کہاہے کہ حکومت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی بجائے موثر اور پائیدار معاشی پالیسیوںکا اعلان کرے ، ملک کو درپیش معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات نا گزیر ہیں

وگرنہ ہماری آنے والی نسلیں سیاستدانوں کو معاف نہیں کریں گی۔ وہ گوجرانوالہ ٹیکس بار کے صدرانور عباس انور کی قیادت میں وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوںنے کہا کہ ڈالرکے مقابلے میں روزانہ کی بنیاد پر روپے کی بے قدری لمحہ فکریہ ہے ،مطالبہ ہے کہ ایسی پر کشش پالیسی لائی جائے جس سے لوگ گھروں میں رکھے ہوئے ڈالرز خود حکومت کو دیں ۔حکومت پیٹرولیم کی قیمتوں کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لے کر حقیقت سے آگاہ کرے ۔ خدانخواستہ سری لنکا جیسی صورتحال سے بچنا ہے توحکومت کوغیر معمولی فیصلے کرنا ہوں گے ۔انہوںنے مزید کہا کہ افواہیں اور گو مکو کی صورتحال معیشت کے لئے زیر قاتل ہے اور یہی وجہ ہے کہ ملک میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کے رجحان میںکمی ہوئی ہے اور اس کی وجہ سے بھی ہمیں ڈالرز کی شدید کمی کا سامنا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 85 فیصد ودہولڈنگ ٹیکسز کی بجائے براہ راست ٹیکسز کی جانب بڑھنا چاہیے ،ایف بی آر روزانہ لاکھوں کی تعداد میں نوٹسز جاری کرنے کی بجائے ٹیکس وصولی کے اہداف اور ٹیکس بیس پر توجہ دے ۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…