جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان کو فوری طور پر سرکاری تحویل میں لینے کا مطالبہ کردیا گیا

datetime 14  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے عمران خان کو فوری طور پر سرکاری تحویل میں لینے کا مطالبہ کردیا۔سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے سیالکوٹ میں صورتحال پر اپنے بیان میں کہا ہے عمران خان کوفوری طور پر سرکاری تحویل میں لیا جائے۔سید نیر بخاری نے کہا کہ اپوزیشن کے آئینی ہتھیار سیاس سے نجات

حاصل کی گئی اور عمران خان نے ماورائے آئین اقدامات کی کوششیں کیں۔سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمرانی حکومت سے نجات کیلئے آئینی تبدیلی پر سمجھ داری کا مظاہرہ کیا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت جو آگ لگا رہی ہے وہ سیالکوٹ تک محدود نہیں رہے گی،کوئی ہلاکت ہوئی تو پنجاب حکومت ذمہ دار ہوگی، کارکن اس قسم کے ہتھکنڈوں کے خلاف تیار ہو جائیں۔ سیالکوٹ جلسے کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ رات تک سب ٹھیک چل رہا تھا، اوپر سے ایک فون آیا اور انتظامیہ کا رویہ تبدیل ہو گیا۔ انہوںنے کہاکہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ وہ ماحول کو خراب کرنے پر کیوں تلے ہوئے ہیں،ہمارے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور انہیں بلاجواز گرفتار کیوں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ لندن جانے سے پہلے مسلم لیگ ن کی پالیسی کچھ اور تھی، میرے خیال میں یہ ایک نیا لندن پلان ہے جس پر عمل شروع کر دیا گیا، ہفتہ 10 دن پہلے انتظامیہ کہاں تھی؟ پنجاب کی انتظامیہ بلاوجہ نہ گھبرائے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں قانونی حق سے نہیں روکا جاسکتا،پنجاب میں ہمارا پہلا جلسہ منعقد نہیں ہو رہا۔ہم نے اٹک، جہلم، میانوالی میں پر امن جلسے منعقد کیے۔انہوںنے کہاکہ کارکنان پر کسی قسم کا تشدد کیا گیا تو اس کے ذمہ دار حمزہ شہباز اور ضلعی انتظامیہ ہو گی،ہم اپنے پرامن احتجاج کے آئینی حق سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے،پھر کہہ رہا ہوں ہوں کہ ہوش کے ناخن لیں، قانونی اور آئینی فیصلے کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…