لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی اور تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ لندن میں ن لیگ کے بڑوں کی ملاقات میں نومبر کے مہینے میں ہونے والی ایک اہم تعیناتی پر گفتگو ہوئی۔جی این این کے پروگرام ’ خبر ہے ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی
نے کہا کہ میں کھل کر یہبات نہیں کر سکتا مگر اتنا ضرور کہوں گا کہ نوازشریف نے جو موجودہ وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو لندن طلب کرکے ایک ملاقات کی اس میں نومبر کے مہینے کی خاص ڈسکشن ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں نومبر کے مہینے میں ہونے والی تعیناتی پر بات ہوئی،جنرل فیض حمید سے متعلق بھی گفتگو ہوئی اور آرمی چیف کا بھی ذکر ہوا۔اس کے ساتھ ساتھ ایک اور جنرل کا بھی ذکر ہوا۔یہ جنرل صاحب گذشتہ کچھ دنوں میں کافی متحرک بھی نظر آئے۔عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا کہ اسحاق ڈار کے گھر ہونے والے اس اجلاس میں یہ ساری مشاورت ایک سوچی سمجھی سکیم کے تحت کی گئی۔
لندن: ن لیگ کی بڑی بیٹھک میں کیا بات ہوئی؟ نومبر میں ہونے والی بڑی تعیناتی پر کیا فیصلہ ہوا؟ عارف حمید بھٹی کی بڑی خبر @arifhameed15 @PTIofficial @pmln_org #KhabarHai #GNN pic.twitter.com/iDKDHDiIss
— GNN (@gnnhdofficial) May 12, 2022