پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ہٹ لسٹ تیار ہو چکی ،پہلا نمبر میرا ہے ،دوسرا ۔۔۔جانیئے رشید گوڈل کے چند دن پہلے کے انکشافات

datetime 18  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل نے استعفوں والے دن خود انکشا ف کیا تھا کہ میرے دن بھی گنے جا چکے ہیں جلد مجھے بھی گولیاں مار کر ہلاک ہونے کی خبر میڈیا چلا رہا ہوگا ۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل نے استعفوں والے دن پارلیمنٹ ہاو ¿س میں صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی کوششیں عروج پر ہیں اور ہماری ہٹ لسٹ تیار ہو چکی ہے جس میں پہلا نمبر میرا ہے اور پھر دوسرا فاروق ستار کا ہو گا اور ان کی بات سچ ثابت ہوئی جب وہ کراچی میں منگل کے روز شاپنگ سینٹر سے خریداری کر کے باہر آ رہے تھے تو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 گولیاں رشید گوڈیل اور باقی 5 گولیاں ڈرائیوراور گاڑی کو لگیں ۔ فائرنگ کے نتیجے میں رشید گوڈیل کا ڈرائیور متین جاں بحق ہو گیا جبکہ ان کی اہلیہ محفوظ رہی ۔ رشید گوڈیل کو چھ گولیاں سر ، سینے ، جبڑے سمیت دیگر حصوں میں لگی ۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی تمام گولیوں کو نکال لیا گیا جبکہ ان کو اب تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ رشید گوڈیل پر حملے کے فوری بعد انہیں طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا ۔اس سلسلے میں فاروق ستار کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل پر حملہ مذکراتی عمل سبوتاژ کرنے کی ایک کوشش ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم کیا ایم کے کارکن پر حملہ کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…