بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

یوکرینی کمانڈر نے ایلون مسک سے مدد مانگ لی

datetime 13  مئی‬‮  2022 |

فلپائن (این این آئی)یوکرینی کمانڈر نے دنیا کے ارب پتی آدمی ایلون مسک سے براہ راست مدد مانگ لی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایک یوکرینی کمانڈر نیایلون مسک سے ماریوپول شہر کے جنوبی حصّے میں روسی افواج کے قبضے میں

پھنسے لوگوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق، روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے ماریوپول میں ایک بندرگاہ تباہ ہوگئی ہے، جہاں یوکرین کے شہریوں نیکئی ہفتوں کی لڑائی کے بعد بھی ازووسٹل اسٹیل ورکس کے اندر سے کچھ مزاحمت کو برقرار رکھا ہے،36 سیپریٹ میرین بریگیڈ کے سرہی والینا نامی ایک کمانڈر کا کہنا ہیکہ اْنہوں نے ایلون مسک تک پہنچنے کے واحد مقصد کیلئے ٹوئٹر اکاؤنٹ بنایا۔کمانڈر نے ایلون مسک کیلئے ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ کسی اور سیارے سے آئے ہیں تاکہ لوگوں کو ناممکن پر یقین کرنا سکھایا جائے۔کمانڈر نے لکھا کہ ہمارے سیارے ایک دوسرے کے قریب ہیں، جیسا کہ میں وہاں رہتا ہوں جہاں زندہ رہنا تقریباً ناممکن ہے، یوکرین کے ماریوپول میں محصور ازووسٹل پلانٹ سے نکلنے میں کسی ثالثی کرنے والے ملک کی طرف سے ہماری مدد کریں، اگر آپ نہیں کریں گے تو کون کرے گا؟یوکرینی کمانڈر نے سوشل میڈیا پر موجودکرہ ارض کے ہر فرد سے مطالبہ کیا کہ اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کرے کہ ایلون مسک تک اس کی یہ اپیل پہنچ جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…