پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

چین کا پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیت کو بہتر بنانے کی حمایت کا اعلان

datetime 13  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین کے ریاستی کونسلر اوروزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ساتھ ورچوئل ملاقات کی جس میں وانگ ای نیاس بات پر زور دیا ہے کہ چین، پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیت کو بہتر بنانے کی حمایت جاری رکھے گا اور پاکستان کے ساتھ مل کر چین-پاک تعلقات کو متاثر کرنے والی تمام سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہے۔

جمعرات کو چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی ہر ایک سیاسی جماعت ، چین-پاک دوستی کی مثبت شراکت دار اور مضبوط محافظ ہے۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چین اور پاکستان چاروں موسموں کے اسٹریٹجک شراکت دارانہ تعلقات کی جانب نیا قدم اٹھائیں گے۔چین، ملکی خودمختاری،ترقی اور قومی احیاء کیلئے پاکستان کی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا اور پاکستان کیساتھ ترقیاتی حکمت عملی کو مربوط کرتے ہوئے چین-پاک اقتصادی راہداری کی اعلی معیار کی تعمیر کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ انہیں اس بات کی بے حدخوشی ہے کہ وزیر خارجہ بننے کے بعد ان کی پہلی باضابطہ دوطرفہ سرگرمی، چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کرنا ہے۔پاک- چین دوستی پاکستانی سفارتی پالیسی کی بنیاد اور اسٹریٹیجک ترجیح ہے۔خواہ کیسی بھی مشکلات یا چیلنجز ہوں ،پاک چین دوستی اٹوٹ ہے۔پاکستان ایک چین کی پالیسی پر ثابت قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ، چین کے ساتھ تعاون کو فروغ دیتے ہوئے سی پیک کی تعمیر میں مزید ثمرات کے حصول کا خواہاں ہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے خاص طور پر پاکستان میں چینی شہریوں اور اداروں کی سکیورٹی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وانگ ای نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے میں پاکستان میں چینی شہریوں کا نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملے ہوئے،

سب سے ضروری کام ان میں ملوث مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانا اور انہیں سخت سزا دینا ہے۔انہوں نے پاکستان میں چینی شہریوں ،اداروں اور منصوبوں کو مزید بہتر انداز میں تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر چین-پاک تعلقات کو متاثر کرنے والی تمام سازشوں کو ناکام بنائے گا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…