جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

دانیہ شاہ نے بھی الزامات کے ساتھ عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنا شروع کر دیں، نیا انکشاف

datetime 12  مئی‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)میزبان و سیاستدان عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ اور ٹک ٹاکر دانیہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اس شادی سے پہلے اْن کی بہت کم عْمری میں کسی اور کے ساتھ منگنی بھی ہوئی تھی۔دانیہ شاہ اور عامر لیاقت دونوں ہی ان دنوں خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، اس جوڑے کی جانب سے ایک دوسرے پر سنگین اور شرمناک الزامات لگائے جارہے ہیں۔

عامر لیاقت حسین میڈیا کے سامنے نہیں آئے ہیں تاہم اْن کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ مختلف میڈیا نمائندوں کو انٹرویوز دیتی نظر آرہی ہیں جن میں وہ کئی انکشافات بھی کررہی ہیں۔دانیہ شاہ کے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی منگنی سے متعلق اہم انکشاف کررہی ہیں۔انٹرویو کے دوران دانیہ شاہ نے کہا کہ ’عامر لیاقت حسین نے جس لڑکے کے ساتھ میری تصاویر وائرل کی ہیں، اْس کے ساتھ میری منگنی ہوئی تھی۔اْنہوں نے کہا کہ ’8 یا 9 سال کی عْمر میں میری منگنی ہوئی تھی اور اْس وقت مجھے کوئی شعور نہیں تھا کیونکہ میں بہت چھوٹی تھی۔دانیہ شاہ نے مزید کہا کہ ’8 یا 9 سال کا بچہ نادان ہوتا ہے، اْسے دْنیا کا کچھ معلوم نہیں ہوتا ہے۔عامر لیاقت حسین کے بعد اب دانیہ شاہ نے بھی الزامات کے ساتھ عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنا شروع کر دی ہیں۔دانیہ شاہ کا ان ویڈیوز کو بطور ثبوت دکھاتے ہوئے کہنا تھا کہ عامر لیاقت ’کوکین کوکین کرتا رہتا تھا، نشے کی حالت میں رہتا تھا، اپنے ملازموں سے نشہ منگواتا تھا، عامر لیاقت کی نظر میں اِن ملازمین کی حیثیت مجھ سے زیادہ تھی۔دانیہ شاہ نے مزید کہا کہ ’میں صرف طلاق چاہتی ہوں کیونکہ میں اب مزید ایسے شخص کے ساتھ نہیں رہ سکتی، مجھے ایک روپیہ بھی نہیں چاہیے۔دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر الزام لگاتے ہوئے مزید کہا کہ ’عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتا تھا۔واضح رہے کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے خلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپیحق مہر، ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کیا ہوا ہے۔سیدہ دانیہ شاہ کی جانب سے تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا ہے، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کی ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…