منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

عامر لیاقت نے پیسے کمانے کیلئے مجھ سے شادی کی ،عامر لیاقت کہتے تھے کہ تمہاری فحش ویڈیوز بنائوں گا اوروہاں سے پیسے کمائوں گا،دانیہ شاہ کا دعویٰ

datetime 12  مئی‬‮  2022

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے انکشاف کیاہے کہ عامر لیاقت حسین ان کے ذریعے پیسے کمانا چاہتے تھے، اس لیے ان سے شادی کی۔۔دانیہ شاہ سے انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ آپ نے عامر لیاقت سے پیسوں کی خاطر شادی کی تھی ؟۔اس سوال کے جواب میں دانیہ نے کہا کہ

میں نے ایسا کبھی نہیں سوچا تھا اور عامر لیاقت کے پاس کوئی پیسہ نہیں۔مجھے لگتا ہے کہ انہوں نے مجھ سے بھی شادی اس لیے کی تھی تاکہ میں انہیں پیسے کما کر دے سکوں۔عامر لیاقت مجھے انٹرویو میں لے کر جاتے تھے اور وہاں سے انہیں پیسے واپس ملتے تھے۔دانیہ شاہ نے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت کہتے تھے کہ تمہاری فحش ویڈیوز بنائوں گا اور وہاں سے پیسے کمائوں گا، علاوہ ازیں دانیہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اس شادی سے پہلے اْن کی بہت کم عْمری میں کسی اور کے ساتھ منگنی بھی ہوئی تھی۔دانیہ شاہ اور عامر لیاقت دونوں ہی ان دنوں خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، اس جوڑے کی جانب سے ایک دوسرے پر سنگین اور شرمناک الزامات لگائے جارہے ہیں۔عامر لیاقت حسین میڈیا کے سامنے نہیں آئے ہیں تاہم اْن کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ مختلف میڈیا نمائندوں کو انٹرویوز دیتی نظر آرہی ہیں جن میں وہ کئی انکشافات بھی کررہی ہیں۔دانیہ شاہ کے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی منگنی سے متعلق اہم انکشاف کررہی ہیں۔

انٹرویو کے دوران دانیہ شاہ نے کہا کہ ‘عامر لیاقت حسین نے جس لڑکے کے ساتھ میری تصاویر وائرل کی ہیں، اْس کے ساتھ میری منگنی ہوئی تھی۔اْنہوں نے کہا کہ ‘8 یا 9 سال کی عْمر میں میری منگنی ہوئی تھی اور اْس وقت مجھے کوئی شعور نہیں تھا کیونکہ میں بہت چھوٹی تھی۔دانیہ شاہ نے مزید کہا کہ ‘8 یا 9 سال کا بچہ نادان ہوتا ہے، اْسے دْنیا کا کچھ معلوم نہیں ہوتا ہے۔

عامر لیاقت حسین کے بعد اب دانیہ شاہ نے بھی الزامات کے ساتھ عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنا شروع کر دی ہیں۔دانیہ شاہ کا ان ویڈیوز کو بطور ثبوت دکھاتے ہوئے کہنا تھا کہ عامر لیاقت ‘کوکین کوکین کرتا رہتا تھا، نشے کی حالت میں رہتا تھا، اپنے ملازموں سے نشہ منگواتا تھا، عامر لیاقت کی نظر میں اِن ملازمین کی حیثیت مجھ سے زیادہ تھی۔دانیہ شاہ نے مزید کہا کہ ‘میں صرف طلاق چاہتی ہوں کیونکہ میں اب مزید ایسے شخص کے ساتھ نہیں رہ سکتی، مجھے ایک روپیہ بھی نہیں چاہیے۔

دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر الزام لگاتے ہوئے مزید کہا کہ ‘عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتا تھا۔واضح رہے کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے خلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپیحق مہر، ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کیا ہوا ہے۔سیدہ دانیہ شاہ کی جانب سے تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا ہے، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کی ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…