جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

دنیا کے سب سے طویل العمر 102 سالہ جڑوا بھائیوں نے لمبی عمر کا راز بتا دیا

datetime 18  اگست‬‮  2015 |
12 Aug 2015, Sint-Martens-Latem, Belgium --- The world's oldest living twin brothers, Paulus (L) and Pieter Langerock from Belgium, 102, toast while sitting in their living room at the Ter Venne care home in Sint-Martens-Latem, Belgium, August 11, 2015. Born on July 8 1913, they never married and until this day sleep side by side in the same room. Eating in moderation, drinking a glass of good wine every day and avoiding chasing women are the secrets of a long life, Belgians Pieter and Paulus Langerock, the world's oldest living twin brothers, say. The brothers have lived together for most of their lives and until this day barely leave each other's side, sharing a room at their nursing home just outside the Belgian town of Ghent. Picture taken August 11, 2015. REUTERS/Yves Herman TPX IMAGES OF THE DAY --- Image by © YVES HERMAN/Reuters/Corbis

تحریر۔زاہد منیر
ایک کہاوت مشہور ہے کہ روزانہ ایک سیب کھانے سے آپ صحت مندرہ کر ڈاکٹر سے بچ سکتے ہیں لیکن حیران کن ایک راز سے پردہ اٹھاہے کہ روزانہ شراب کا ایک ٹھنڈا گلاس آپ کے 100سال سے زیادہ جینے کا موجب بن سکتا ہے، آپ ایک لمحے کیلئے حیران ضرور ہونگے ، جی ہاںحیران کن راز بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے 102سالہ جڑوا بھائیوں نے راز فاش کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ ہماری طویل عمری روزانہ ایک گلاس شراب نوش کرنے سے ممکن ہوئی ہے ،بارڈیکس ہماری پسندیدہ ترین شراب رہی ہے ، پیٹر اور پالس لینگرکاک نامی یہ دو بوڑے بھائی گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کے سب سے عمر رسیدہ جڑوا بھائی ہیں ، پالس کا کہنا ہے کہ 85سال کی عمر میں جب ہم ڈاکٹرز کے پاس چیک اپ کیلئے گئے تواس نے ہمیں بتایا کہ آپ کسی صورت بھی 100سال کی عمر نہیں پاسکوگے تب میں نے اسے جواب دیا کہ میں ایسا چاہتا بھی نہیں ہوں ، لنگرراک برادرز نے پچھلے مہینے اپنی 102سالہ سالگرہ منائی ، گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے تصدیق کی ہے کہ پوری دنیا میں اس وقت دونوں طویل العمر جڑوابھائی ہیں ، پیٹر اور پالس نے لمبی زندگی گزارنے کے بارے میں کچھ مزید ٹپس بتاتے ہوئے کہا کہ اگر آپ طویل عمر پانے کے خواہش مند ہیں تو اپنا وقت اِدھر اُدھر ضائع مت کریں ، زیادہ کھانے سے گریز کریں اور کبھی کسی عورت کے پیچھے نہ بھاگیں ، دونوں بھائیوں کا کہنا ہے کہ آپ اگر شادی کرنا چاہتے ہیں تو اپنے پیار کا انتخاب کریں ، حیران کن طور پر دونوں بھائیوں نے پوری عمر شادی نہیں کی ، اس قدر طویل عمر گزارنے کا ایک راز شاید یہ بھی ہے کہ دونوں بھائیوں کے درمیان دوستی اور پیار کا رشتہ کبھی کم نہیں ہوا، یہ ہمیشہ ایک ساتھ ہی رہے ہیں ، قریباً 3سال پہلے دونوں اپنے ریٹائرمنٹ والے گھر میں شفٹ ہوگئے جہاں یہ ایک کمرے میں ہی رہتے ہیں ، پیٹر کا کہنا ہے کہ پالس میرا بہترین دوست ہے ہم ہر وقت ساتھ اور خو ش رہتے ہیں ،
طویل عمر پانے میں شراب نوشی کے کردار سے متعلق اس طرح کا انکشاف کچھ اور 100سالہ لوگوں نے بھی کیا ہے ،پنسولینیا سے تعلق رکھنے والی 100سالہ پالین سپاگنولا کا کہنا ہے کہ میری لمبی عمر کا راز شاید میری بہت زیادہ شراب نوشی ہے ، پالین نے اسی سال کے شروع میں اپنی 100سالہ سالگرہ منائی ہے ، اسی طرح 109سالہ جیسی گالن جو سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھتی ہے ان کا کہنا ہے کہ مردوں سے دوری نے اسے لمبی اور فرحت بخش زندگی دی ہے اس مقصد کیلئے انہوں نے کسی سے شادی نہیں کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…