لاہور (آن لائن) ڈالر کی انٹربینک قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہی شہر کی صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ اس اضافے کے ساتھ 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 34 ہزار 800 روپے فی تولہ جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 23 ہزار روپے فی تولہ کی سطح پر پہنچ گئی۔