پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی پنجاب کے گورنر کے عہدہ سے دستبردار لیکن بدلے میں بہت کچھ مانگ لیا

datetime 9  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، فیصل آباد(نیوز ایجنسیاں)پیپلزپارٹی پنجاب میں سپیکر اور گورنرشپ کا عہدہ لینے سے دستبردار ہوگئی۔پیپلزپارٹی کے وفد کی وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی میں پاور شیئرنگ حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں 3 وزارتیں 2 سے زائد معاون خصوصی ،قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ اور

2 پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے بھی مانگے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے اہم اداروں اور کارپوریشنز میں اہم تقرریوں کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی حمزہ شہباز کی جانب سے پیپلزپارٹی کومکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔ سید حسن مرتضی کو سینئر وزیر بنائے جانے کا امکان ہے، ممکنہ وزرا ء میں حیدر گیلانی، سید عثمان، ممتاز علی چانگ شامل ہیں ۔پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد چیمہ کو معاون خصوصی بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاور شیئرنگ فارمولے پر (ن)لیگ کی اعلی قیادت سے مشاورت ہوگی۔دوسر ی جانب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو ملک میں سیاسی بحران کا واحد حل قرار دیتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سیاسی میدان میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت معیشت اور گورننس کے حوالے سے کئی چیلنجز کا سامنا ہے، گزشتہ 4 سالوں میں پی ٹی آئی نے جھوٹ کے سوا کچھ نہیں کیا، عمران خان نے نیا پاکستان کا وعدہ کبھی پورا نہیں کیا اور اس کے بجائے پرانے کو تباہ کر دیا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ لہٰذا اب وفاقی اور صوبائی حکمتوں نے پرانے پاکستان کو بحال کرنے کا سفر شروع کر دیا ہے جہاں ترقی کی شرح 5.8 فیصد تھی، مزدوروں کو وقت پر تنخواہ ملتی تھی اور اشیائے ضروریہ دستیاب تھیں۔انہوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور ایسے اقدامات کریں گے جو عوام کے لیے فائدہ مند ہوں گے اور مجھے یقین ہے کہ آنے والے دور میں جب بھی انتخابی اصلاحات مکمل ہوں گی، اس وقت آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہی ملک کے بحران کا واحد حل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں پرامید ہوں کہ ان تمام چیلنجز کے باوجود خدا راہ ہموار کرے گا اور ان شا اللہ ہم اس ملک کو قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) میدان میں اتر کر عمران خان کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔حمزہ شہباز نے سابق وزیراعظم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لیکن کچھ لوگ ملک میں خانہ جنگی شروع کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے اور وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ عمران خان ایک ایسا شخص ہے جس نے پاکستان کے آئین کو نقصان پہنچانے اور قانون کو پامال کرنے کے لیے خودکش جیکٹ پہن رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے برعکس ہم انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے لیکن ہم عمران کو اس بات کے لیے معاف نہیں کریں گے کہ اس کی وجہ سے لوگوں کو چینی، گندم اور دوائیوں کے لیے قطاروں میں کھڑا ہو کر انتظار کرنا پڑ رہا ہے، ہم یہ حقیقت سامنے لائیں گے کہ اس نے کس طرح عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارا اور اسے اس حرکت کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…