کوہاٹ(این این آئی) صوبہ خیبرپختونخوا میں تمام آٹھوں تعلیمی بورڈز کے زیرانتظام میٹرک کے سالانہ امتحانات رواں ہفتہ 13 مئی 2022سے بیک وقت شروع ہوں گے جو31 مئی 2022 تک جاری رہیں گے۔ تمام ریگولر اور پرائیویٹ طلبہ و طالبات کو رولنمبر جاری کردیئے گئے ہیں۔ جاری ڈیٹ شیٹ کے مطابق امسال طلبہ تمام مضامین میںتحریری امتحان دیں گے جبکہ مختلف تعلیمی بورڈ کے زیرانتظام سائنس کے طلبہ و طالبات کے لئے پریکٹیکل کے امتحانات 4 جون سے 11 جون 2022 تک لئے جائیں گے۔صوبہ خیبرپختونخوا میں کل آٹھ تعلیمی بورڈز ہیں جن میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری پشاور‘ مردان‘ سوات‘ مالاکنڈ‘ایبٹ آباد‘کوہاٹ‘ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔بورڈ ذرائع کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نگران عملہ کی تقرری کا عمل پہلے ہی مکمل کرلیا گیا ہے اورنگرانی کے لئے اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں جو اپنے اپنے امتحانی مراکز میں امتحانات سے ایک روز قبل ہی پہنچ کر امتحان دینے والے اْمیدواروں کے لئے انتظامات مکمل کرلیں گے۔