اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

سی پیک پاکستان کے دشمنوں کو کھٹکتا ہے، احسن اقبال

datetime 8  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کے دشمنوں کو کھٹکتا ہے، جس حکومت کا منفی ایجنڈا ہو، وہ کبھی ترقیاتی کام نہیں کرسکتی۔ ایک انٹرویومیں احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں ہماری حکومت آئی تھی تو وژن 2025 کا منصوبہ بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سال 2016 میں ہم نے سوچا چین سے معیشت جوڑ لیں تو پاکستان کو ترقی کا محرک ملے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک کے تحت سال 2020 سے 2025 کا صنعتی فیز طے کیا گیا تھا، ہم نے ماضی میں 9 اقتصادی زونز کی نشاندہی کی تھی۔انہوںنے کہاکہ 9 میں سے کسی ایک بھی اقتصادی زون میں انفرااسکٹرکچر نہیں ہے، افسوس کی بات ہے کہ منصوبے کے 5 اکنامک زونز پر کام ہی نہیں کیا گیا۔احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے سی پیک کے تحت پہلا اقتصادی زون 2024 میں ہوگا، ایم ایل ون آج بھی وہیں ہے، جہاں سال 2018 میں چھوڑ کر گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دور میں آئی بی کو اپوزیشن کے خلاف جھوٹے کیسز میں مدد کا ٹاسک دیا گیا، 16 ارب کی اسلام آباد میٹرو ہماری حکومت کے آتے ہی 10 دن میں چلادی گئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے دشمنوں کو کھٹکتا ہے، سیکڑوں چینیوں نے مجھے بتایا وہ واپس جارہے ہیں واپس نہیں آئیں گے۔انہوںنے کہاکہ چین کو سی پیک پر پیشرفت سے آگاہ رکھیں گے، بیجنگ حکومت سے کوآرڈینشن بہتر کریں گے، پاکستان میں چین کی کمپنیوں سے میٹنگ میں ان کے تحفظات پر بات کروں گا۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…