پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نااہل گلدستہ جب تک حکومت میں ہے معیشت کا بیڑا غرق کرے گا ،اسد عمر

datetime 8  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ایک ماہ میں افراط زر کی شرح 11 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ نااہل گلدستہ جب تک حکومت میں ہے معیشت کا بیڑا غرق کرے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ امپورٹڈ کٹھ پتلیوں کا ہر دعویٰ جھوٹا اور ہر قدم ملک پر بھاری پڑ رہا ہے۔ مہنگائی میں کمی کا دعویٰ بھی پیٹ پھاڑ کر لوٹی دولت واپس نکلوانے والی بڑھکوں جیسا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ماہ میں افراط زر کی شرح 11 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور وزیر اعظم کپڑے بیچ کر عوام کو سستا آٹا دینے جیسی شعبدہ بازیاں کررہے ہیں۔ یہ نااہل گلدستہ جب تک حکومت میں رہے گا معیشت کا بیڑا غرق کرے گا۔ اسد عمر نے کہا کہ نااہل امپورٹڈ کٹھ پتلیوں نے معیشت کا بیڑہ تو غرق کرنا ہی ہے لیکن معیشت کا بیڑہ غرق ہونے کے ساتھ ان کی اپنی سیاست بھی دفن ہو جانی ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…