بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم کا پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ادویات مفت فراہم کرنے کا حکم

datetime 2  مئی‬‮  2022 |

لاہور(مانیٹرنگ، این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ادویات مفت فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے، انہوں نے ہدایات جاری کی ہیں کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے کے لئے کوئی رقم نہ لی جائے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چیف سیکرٹری پنجاب کو پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ کو مالی طور پر خود مختار بنانے کے لئے مکمل حکمت عملی

مرتب کرکے تین دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے ٹرسٹ بنایا جائے،صفائی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لئے اگر ضرورت پیش آئے تو صفائی کے نظام کو آؤٹ سورس کر دیا جائے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری صحت، متعلقہ اعلی حکام اور پی کے ایل آئی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیر اعظم کو انسٹی ٹیوٹ کے انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ گزشتہ سال میں 290کڈنی ٹرانسپلانٹ اور 190لیور ٹرانسپلانٹ کئے گئے،ان مریضوں میں سے صرف 17 فیصد کو ہی مفت علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو ہسپتال کے ساتھ نرسنگ یونیورسٹی کے منصوبے پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم نے پی کے ایل آئی کے منصوبے کی تکمیل میں کوتاہی برتنے پر افسوس کا اظہار کیا اورمریضوں کو دی جانے والی موجودہ سہولیات کو غیر تسلی بخش قرار دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ہسپتال میں سہولیات کو عالمی معیار کے مطابق بنانے اور کم از کم پچاس فیصد غریب مریضوں کو مفت علاج فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ اس انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا مقصد پورے ملک کے غریب اور نادار لوگوں کو

مفت ٹرانسپلانٹ کی سہولت فراہم کرنا تھا تاکہ انہیں خطیر رقم خرچ کرکے علاج کیلئے دوسرے ممالک نہ جانا پڑے۔انہوں نے پی کے ایل آئی کو مالی طور پر خود مختار بنانے کے لئے چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایت کی کہ وہ مکمل حکمت عملی مرتب کرکے تین دن میں پیش کریں،مالی وجوہات کی وجہ سے بھی مریض کو علاج سے محروم نہ رکھا جائے،صحت کی معیاری سہولیات کے حصول میں ملک کے غریب افراد کو مسائل ہیں انہیں عالمی

معیار کی سہولیات کی مفت فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیر اعظم نے نادار اور مفلس طبقے کو عدم توجہ دینے کی سوچ کو بدلنے اور انکی خدمت کو ترجیحات میں سر فہرست رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پی کے ایل آئی کو ٹرسٹ بنایا جائے،نرسنگ یونیورسٹی کے منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے اور پی کے ایل آئی کی صفائی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لئے اگر ضرورت پیش آئے تو صفائی کے نظام کو آؤٹ سورس کر دیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…