کیف (این این آئی)روس کی مسلح افواج نے ہفتے کے روز یوکرین کی 17 فوجی تنصیبات کوانتہائی درست میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے اور ایک کمانڈ پوسٹ،راکٹوں
اورتوپ خانے کو ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے گودام کو بھی تباہ کر دیا ہے۔روس کی وزارت دفاع نے ایک آن لائن پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ دن بھر فضائیہ کے حملوں میں یوکرین کے 200 سے فوجی ہلاک اور 23 بکتربند گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔اس پوسٹ میں اوڈیسا کے ہوائی اڈے پر حملے کا کوئی ذکرنہیں جس کے بارے میں مقامی گورنرمیکسم مارچینکو نے کہا کہ اسے روسی میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔اس سے قبل مارچینکو نے ایک بیان میں کہا تھا کہ روسی فوج کے حملے میں یوکرین کے جنوب میں واقع اوڈیسا کے ہوائی اڈے کا رن وے تباہ ہوگیا ہے۔گورنر نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر کہاکہ آج دشمن نے کریمیا سے داغے گئے باسٹین ساحلی دفاعی میزائل سے حملہ کیاجس سے اوڈیسا ہوائی اڈے کا رن وے ناکارہ ہوگیا ہے۔ خدا کا شکر ہے کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔