لاہور( این این آئی) پنجاب کی کابینہ دو مراحل میں مکمل کی جائے گی ، پہلے مرحلے میں حلف اٹھانے والے وزراء کے ناموں کو حتمی شکل دیدی گئی
جس میں پیپلز پارٹی کے وزراء بھی شامل ہوں گے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف کے وزارت اعلیٰ کے دور کی کابینہ میں کارکردگی دکھانے والے وزراء کو حمزہ شہباز کی کابینہ میں بھی شامل کئے جانے کا فیصلہ ہوا ہے اور اچھی کارکردگی والے وزرا کو پھر سے وہی قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملک احمد خان کو وزیر قانون کا قلمدان سونپا جا سکتا ہے، سیف الملوک کھوکھر ، مجتبیٰ شجاع الرحمان کا نام بھی وزارتوں کے لیے زیر غور ہے۔رانا مشہود احمد خان ، سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر اوربلال یاسین کو بھی وزارتیں دی جائیں گی۔پیپلز پارٹی سے سید حسن مرتضی اور علی حیدر گیلانی وزیر ہوں گئے جبکہ اوکاڑہ سے آزاد حیثیت میںجیت کر (ن) لیگ میں شامل ہونے والی محسن جگنو کا نام بھی وزارت کے لیے زیر غور ہے۔