بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

عالیہ بھٹ کہلانے پر خوشی ہوتی ہے، ہانیہ عامر

datetime 27  اپریل‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)فلموں اور ٹیلی ویژن ڈراموں کی سپر اسٹار ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ سے شکل ملتی ہے، مجھے پاکستانی عالیہ بھٹ کہا جاتا ہے تو بے حد خوشی ہوتی ہے۔ڈمپل اسٹار اور نئی فلم ’پردے میں رہنے دو‘ کی ہیروئن ہانیہ عامر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ عالیہ بھٹ بہت بڑی اسٹار ہیں، مجھے اْن سے ملائے جانے پر خوشی ہوتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ میری کسی سے لڑائی نہیں ہے، صبا قمر اور نیلم منیر کی عزت کرتی ہوں، ان کی فلمیں بھی عید پر ریلیز ہو رہی ہیں۔ہانیہ عامر نے بتایا کہ انہیں موسیقی کا جنون ہے، صرف انگلش گانے سنتی ہیں، اْن کا کہنا تھا کہ بعض اوقات ڈراموں سے زیادہ ڈراموں کے او ایس ٹی سپر ہٹ ہوجاتے ہیں۔انہوں نے انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ جیو فلمز اور شوکیس فلمز کی تخلیق فلم ’پردے میں رہنے دو‘ میں نازو کا شوخ و چنچل کردار ادا کیا ہے، فلم کے ہیرو علی رحمٰن سے اچھی دوستی ہے، ہم دونوں کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ہانیہ عامر نے کہا کہ فلم کی پروموشن نت نئے انداز سے کر رہے ہیں، ہدایت کار وجاہت رؤف نے ہنستے مسکراتے ایک عمدہ فلم بنائی ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ عاطف اسلم کے ساتھ ڈرامے میں کام کیا، اس ڈرامے کا شاندار رسپانس ملا ہے، فلم میں کام کرکے انجوائے کرتی ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…