ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

دعازہرہ سے رابطہ کیسے ہوا؟ شوہر ظہیر احمد کا بیان سامنے آگیا

datetime 26  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، کراچی (این این آئی)کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ ے شوہر ظہیر احمد نے کہا ہے کہ میرا پب جی گیم کے ذریعے دعا زہرہ سے رابطہ ہوا۔ویڈیو کلپ میں ظہیر احمد نے کہا کہ میں لاہور کا رہائشی ہوں، پچھلے 3 سال سے ہمارا رابطہ تھا، دعا زہرہ کراچی سے خود آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دعا نے میرے گھر کے باہر آ کر مجھے میسج کیا،وہ رینٹ کی

گاڑی پر آئی تھی، میرے گھر والے ہماری شادی کیلئے آمادہ تھے۔دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد نے کہاکہ میرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعا کے گھر والے بھی رضامند ہوں۔انہوں نے کہا کہ دعا کے گھر والوں نے شادی کیلئے مثبت جواب نہیں دیا، اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی۔ویڈیو میں ظہیر احمد نے بتایا کہ میں پڑھتا ہوں، ایف ایس سی کیا ہے، یونیورسٹی میں داخلے کیلئے ایپلائی بھی کیا ہے۔نئی ویڈیو میں دعا زہرہ کا کہنا ہے کہ میں مرضی سے اپنے شوہر کے ساتھ ہوں، میں گھر سے کوئی قیمتی چیز لے کر نہیں آئی، میں نے اپنی مرضی سے کورٹ میرج کی ہے،دوسری جانب کراچی کے علاقے ماڈل کالونی سے غائب 14 سالہ دعا زہرا کی بازیابی کے بعد سوشل میڈیا پر ہر طرح کے تبصرے سامنے آرہے ہیں۔جہاں لوگ دعا زہرا کی واپسی کے لیے دعا گو تھے، اب جب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ دعا نے نکاح کرلیا ہے، سوشل میڈیا پر دعا کو کافی آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے۔ولید نامی صارف لکھتے ہیں کہ واہ بھی 14 سال کے بچے شادیاں کر رہے ہیں اور جب ہم 14 سال کے تھے تو میتھ کا ہوم ورک چیک کراتے ہوئے سوچتے تھے کہ ٹیچر کو کیا ٹوپی دیں۔ایک صارف نے مشہور کامیڈی شو کے کردار کی تصویر لگاتے ہوئے لکھا کہ کیسا لگا میرا مذاق۔عمر نامی صارف بالی ووڈ کے اداکار کی تصویر شیئر کر کے دعا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ چھوٹی بچی ہو کیا، سمجھ نہیں آتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…