جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

دعا زہرہ نے ویڈیو بیان بھی جاری کردیا، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 26  اپریل‬‮  2022 |

لاہور( آن لائن ) کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کا ویڈیو بیان منظرعام پرآگیا۔ دعا زہرہ کا کہنا ہے کہ اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔ کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کا ویڈیو بیان منظرعام پرآگیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا اپنی مرضی سے شادی کی ہے کسی نے زور زبردستی نہیں کی۔ میرے گھر

والوں نے میری عمر غلط بتائی ہے میں 14 سال کی نہیں بالغ ہوں اورمیری عمر 18 سال ہے۔ دعا زہرہ نے مزید کہا کہ میرے گھر والے مجھے مارتے پیٹتے تھے اورمیری شادی زبردستی کسی اورسے کروانا چاہتے تھے۔ اپنی مرضی سے گھر سے آئی ہوں اورکوئی قیمتی سامان ساتھ نہیں لائی۔اپنے گھر میں شوہرکے ساتھ بہت خوش ہوں خدارا مجھے تنگ نہ کیا جائے۔دعا زہرہ اپنے شوہر کے حق میں بیان حلفی بھی دے چکی ہیں اوربیان حلفی میں 17 اپریل کو ظہیراحمد سے نکاح کی تصدیق بھی کی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہیر اوردعا زہرہ کی دوستی پب جی گیم سے ہوئی۔ دعا نے لاہور ہائیکورٹ میں اپنے والد خلاف ہراساں کرنے کی درخواست دائرکی ہے۔ دعا زہرہ نے اپنے شوہرکے ساتھ پولیس کو ویڈیو بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔ لاہور کی سیشن عدالت میں والد کے خلاف دائر درخواست میں دعا زہرہ نے شادی کے بعد والد پرلاہورمیں واقع گھر میں گھسنے اور کزن کے ساتھ مل کراغوا کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا۔

دعا زہرہ کا درخواست میں کہنا ہے کہ پسند سے شادی کی ہے اور اپنے شوہر کے ساتھ ہنسی خوشی رہ رہی ہوں۔ میرے والد زبردستی میری شادی میرے کزن زین العابدین سے کرانا چاہتے ہیں۔18اپریل کو والد مہدی کاظمی اور کزن زین العابدین اچانک گھر میں گھس آے اورمجھے برا بھلا کہا۔محلے والوں کی مداخلت کی وجہ سے ساتھ لے جانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

دعا زہرہ نے عدالت سے استدعا کی کہ والد اورکزن کو مجھے ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔ لاہورکی سیشن عدالت نے دعا زہرہ کوہراساں کرنے سے روک دیا۔دوسری جانب کراچی میں پریس کانفرنس میں دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی کا کہنا تھا کہ مکمل تفتیش کی جائے کہ کیا معاملہ ہے۔

ظہیراحمد کو نہیں جانتا۔ اٹھارہ سال سے کم عمر لڑکی کو لے جانا اغوا ہے۔دعا زہرہ کے والد کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تومیری شادی کو بھی 18 سال نہیں ہوئے۔ درخواست ہے کہ دعا کو کراچی لایا جائے اور بچی مجھے نہیں تو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو دی جائے۔ ہم غلط ہوتے تو میڈیا پرکیوں آتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…