جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

دعا زہرا کا نکاح غیر قانونی طور پر کرایا گیا، پولیس کا دعویٰ

datetime 25  اپریل‬‮  2022 |

لاہور(مانیٹرنگ، این این آئی)کراچی کی رہائشی دعا زہرا کے کیس میں نیا موڑ آگیا، نکاح نامے پر درج ایڈریس پر لڑکے کی رہائش کے شواہد نہیں ملے، دعا زہرا کے نکاح پر درج پتہ غلط نکلا، نکاح نامے پر درج پتہ پر وکلا ء کے دفاتر ہیں۔بتایا گیا ہے کہ

جب نکاح نامہ پر درج لڑکے کے ایڈریس پر پہنچا گیا تو درج پتہ پر حافظ غلام مصطفی نام کا کوئی نکاح خواں نہیں۔دعا زہرا کے نکاح نامے پر یونین کونسل بابو صابو درج ہے، نکاح نامے پر لڑکے ظہیر احمد کی تاریخ پیدائش 17دسمبر 2001 درج ہے اور لڑکے کا پتہ شیر شاہ کالونی رائے ونڈ روڈ درج ہے۔دعا زہرا کا پتہ ملت پارک شیراکوٹ لاہور درج ہے اور گواہوں میں شبیر احمد، اصغر علی کے نام درج ہیں، جبکہ شادی کی تاریخ 17 اپریل 2022 درج ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ درج پتہ سے پولیس تفتیش کرکے جا چکی ہے، مزنگ کے علاقے کے نکاح خواں کا نام عمار ہے جس سے پولیس نے باز پرس کی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دعا زہرا کا نکاح غیر قانونی طور پر کرایا گیا۔دوسری جانب بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ پہلے بھی سانگھڑ سے ملنے والی بچی کو دعا زہراکہا گیا تھا لیکن وہ خبر بھی غلط نکلی ہماری بیٹی کی عمر 14 سال ہے اور جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ اس کی عمر نکاح نامے کے مطابق 18 سال ہے، جب تک لڑکی سامنے نہیں آ جاتی ہم اس بات کا یقین نہیں کر سکتے کہ یہ ہماری ہی بیٹی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…