جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

بشری بی بی کی ہمراز فرح خان عرف گوگی کو بنی گالہ عمران خان کی رہائشگاہ کے قریب 206کنال اراضی الاٹ کیے جانے کا انکشاف

datetime 25  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)فرح خان کو ٹرانسفرکی گئیں کروڑوں روپے مالیت کی زمینوں کے دستاویزات سامنے آگئیں۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق دستاویزات کے مطابق بزنس ٹائیکون کے بیٹے نے کروڑوں روپے مالیت کی زمین فرح گوگی کے نام منتقل کی۔دستاویزات کے مطابق موہڑہ نور اسلام آباد میں 200 کنال 6 مرلے منتقل ہوئے۔100 کنال ایک مرلے

اور 100 کنال 5 مرلے کی 2 زمینیں ٹرانسفر کی گئیں۔ ایک منتقلی 10مارچ 2021، دوسری 26 اگست 2021 کو ہوئی۔بنی گالہ کے قریب زمین ٹرانسفر ہونے پر کئی سوالات اٹھ گئے۔ زمین منتقلی کی رقم کس نےادا کی،اصل مالک کون؟کئی سوالات جواب طلب ہیں۔اس سے قبل سابق خاتون اول کی دوست فرح بی بی کے گاؤں ميں کروڑوں روپے کے منصوبوں کا بھی انکشاف ہوا تھا۔ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کے ضلع شيخوپورہ ميں گزشتہ 3 سال ميں 18 ارب روپے کے فنڈز فراہم کيئے گئے۔پنجاب میں کم وقت میں ترقی کرنے والا واحد گاؤں گھنگ ہےجو آج کل اپنی ترقی کی وجہ سے شہہ سرخیوں کی زینت بناہوا ہے۔دوسری جانب احسن جمیل گجر کے چچاز زاد بھائی حارث میراں نے احسن جمیل اور فرح خان کو کرپشن کے ماسٹر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں نے گوجرانوالہ میں کرپشن کے انبار لگا رکھے ہیں ، ایک پلاٹ کو دس دس جگہ بیچا ہے ، میرے اربوں روپے کی زمین فراڈ کے ذریعے ہتھیالی ہے ، پولیس نے میری بات ہی نہیں سنی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن جمیل کا چچا زاد بھائی اور چوہدری اقبال کا بھتیجا حارث میراں نے کہاکہ سارا شہر ان کی کرپشن کے گن گا رہا ہے ، انہوںنے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے پیسے کے علاوہ اور بھی بہت سے الزامات ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اصل کرپشن گوجرانوالہ میں ایک ہائوسنگ سوسائٹی بنا کر کی ہے ، اس کا این اوسی غلط اور فیک حاصل کیا ہے ، انہوں نے ہماری زمین ہتھیائی ہے اور سارے ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ملکر ساز باز کر کے این اوسی حاصل کیا اس پر ساری سوسائٹی سیل کی جس کی مالیت 27ارب روپے کے قریب بنتی ہے ۔ انہوںنے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے سکینڈل ڈھونڈ رہے ہیں آپ نے کسی سے پوچھا گوجرانوالہ میں کرپشن کے انبار لگا ئے رکھے ہیں ، ایک ایک پلاٹ کو دس دس جگہ بیچا گیا ہے ، دونوں میاں بیوی کرپشن کے ماسٹر ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ احسن جمیل ماضی میں گوجرانوالہ کے ضلعی ناظم رہ چکے ہیں اور کہتے ہیں میرے کسی عہدے پر نہیں رہا ۔ انہوںنے کہاکہ ان لوگوں نے میرے ساتھ ذاتی طورپر فراڈ کیا ہے ؟ میں عدالتوں ، نیب ، اینٹی کرپشن میں گیا ہوں ، پولیس کو درخواست دی ہے مقدمہ نہیں ہوا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…