اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیف جسٹس جوادایس خواجہ نے حلف اٹھانے کے بعد پہلا حکم نامہ جاری کردیا ایک نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے بلٹ پروف گاڑی کی واپسی کا حکم دیدیاہے اور یہ بھی ہدایت کی ہے کہ چیف جسٹس کے 10گاڑیوں پر مشتمل پروٹوکول میں بھی کمی کی جائے۔ چیف جسٹس نے احکامات جاری کئے ہیں کہ ان کے قافلے میں معمول کے مطابق گاڑیاں ہونی چاہیں ۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ میری مرسیڈیزآج ہی حکومت کوواپس کردی جائے اورقافلے کی گاڑیوں کی تعداد بھی کم کی جائے