پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا احتجاج کا اعلان الیکشن کمیشن نے سکیورٹی مانگ لی

datetime 25  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ٗ لاہور (آئی این پی ٗ این این آئی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کے اعلان کے بعد سکیورٹی کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی کے ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کے اعلان پر الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمیشنز

اور ضلعی دفاتر کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے دفاتر کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے کمیشن کی جانب سے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا جائے گا۔صوبائی اور ضلعی دفاتر کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن صوبائی حکومتوں کو خط لکھے گا۔واضح رہیکہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی ا?ئی فارن فنڈنگ کیس پر سماعت کا شیڈول جاری کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 27 تا 29 اپریل ہوگی ۔دوسری جانب چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر کل منگل دوپہر 12 بجے الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔احتجاج تحریک انصاف پنجاب کی قیادت میں کیا جائے گا۔ پارٹی رہنمائوں ، اراکین اسمبلی اور کارکنان کو الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے باہر پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔ تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کارکنان عمران خان کی ہر کال پر لبیک کہیں گے ،کل کا احتجاج منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس کے فیصلے میں تاخیر پرکیا جارہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…