خیبر ایجنسی(نیوزڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کے علاقے راجگال میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے 15 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا دیا ہے۔ فضائی کارروائی میں دو خود کش حملہ آوروں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔