اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن ٹریبیونل نے دھاندلی کیس حلقہ این اے122کا فیصلہ محفوظ کرلیا ، 22اگست کو سنا دیا جائے گا،نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے آخری سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ، سماعت میں ایاز صادق کے وکیل نے استغاثہ کو بتایا کہ دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں ، واضح رہے کہ جنرل الیکشن 2013میں حلقہ این 122سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور موجود اسپیکر اسمبلی ایاز صادق مد مقابل تھے ، انتخابات میں عمران خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد عمران خان نے مبینہ دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے ایاز صادق کی جیت کو عدالت میں چیلنج کر دیا تھا ، خیال رہے کہ چند روز قبل تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے میڈیا کو بتا یا تھا کہ عمران خان صاحب این اے 122کا فیصلہ آنے تک قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک نہیں ہونگے ، ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی طرف سے فیصلہ عمران خان کے حق میں آنے کی پیشین گوئی بھی کی جارہی ہے