پیر‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2026 

وزیر اعظم سے مشاہد اللہ کی ملاقات،استعفیٰ منظور کر لیا

datetime 17  اگست‬‮  2015 |

اسلام آباد(آن لائن) سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس ائی جنرل ظہیر الاسلام کیخلاف متنازعہ انٹرویو پر وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر ماحولیاتی تبدیلی و سینیٹرمشاہد اللہ خان کااستعفیٰ منظور کر لیا ہے،ذرائع بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف سے سینیٹر مشاہد اللہ نے وزیر اعظم ہاوس میں ملاقات کی ہے اور وفاقی وزیر نے دوران بیرون ملک قومی سلامتی کے ادارے کے سابق چیف سے متعلق انٹرویو سے متعلق وضاحت پیش کی ہے ،ذرائع کے مطابق مشاہد اللہ خان نے اپنی وضاحت میں وزیر اعظم نواز شریف کے سامنے برطانوی نشرریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو کو تسلیم کیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے یہ انٹرویو دیا ہے مگر یہ بات انہیں کسی ذرائع نے نہیں بتائی بلکہ سنی سنائی بات ہے ،میرے انٹرویو کا مقصد ملک کے کسی ادارے کی تضحیک کرنا ہرگز نہیں تھا ،ماضی میں ایسے الزامات دیگر وزراءکی طرف سے بھی لگائے گئے ہیں تاہم ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ، وضاحت پیش کرنے کے بعد مشاہد اللہ نے اپنا تحریر استعفیٰ وزیر اعظم کے سامنے پیش کیا ہے،ذرائع نے بتایا کہ متنازع انٹرویو پر وزیر اعظم نواز شریف نے مشاہد اللہ انتہائی ناراضگی کا اظہار کیا اور اس غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر انکا استعفیٰ منظور کر لیا ، وزیر اعظم نے کہا کہ پارٹی میں آپ کی خدمات ناقابل فراموش ہیںلیکن سنی سنائی باتوں پر غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، اس وقت ملک حالت جنگ میں ہے اور مسلح افواج پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہے اور حکومت تمام اداروں کے ساتھ مل کر ملک سے دہشت گردی کے خاتمے،معیشت کی بہتری کیلئے کام کررہی ہے ان حالات میںآپ کے متنازع انٹرویو سے حکومتی اقدامات کو دھچکا لگا ہے ،حکومت اور فوج ایک ہی پیج پر ہیں، ایسے بیانات سے دشمن کے موقف کی تائد کرنے کے مترادف ہے ، وزیر اعظم نے مشاہد اللہ کو ہدایت کی کہ آئندہ ایسے کسی متنازع بیان سے گریز کریں جس سے ملک عدم استحکام شکار ہواور ملکی اداروں کو نقصان پہنچے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مشاہد اللہ نے دورہ مالدیپ کے دوران برطانوی نشریاتی ادارے کو سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیر الاسلام کے خلاف متنازع انٹرویو دیا تھا جس پر وزیر اعظم نے ان سے وضاحت اور استعفیٰ طلب کیا تھا ،مشاہد اللہ نے دورے کے دوران ہی اپنا استعفی بذریعہ ای میل وزیر اعظم کو ارسال کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…