اسلام آ باد (آئی این پی ) ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جلسوں میں خواتین رپورٹرز کے ساتھ بدسلوکی معمول بن چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلم غوری نے عمران نیازی کے کراچی میں ناکام فلاپ شو میں صحافیوں کے ساتھ بد تمیزی پر ردِ عمل دیتے ہوئے
کہا کہ پی ٹی آئی جلسوں میں خواتین رپورٹرز کے ساتھ بدسلوکی معمول بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابل احترام خواتین کے ساتھ ایسے روئیے کی مذمت کرتے ہیں، صحافیوں کے ساتھ ایسے روئیے آزادی اظہار رائے کے منافی ہے، کراچی کے عوام نے عمران نیازی پر عدم اعتماد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چودہ ایم این ایز لیکن چند ہزار لوگ بھی جلسے میں نہ آئے، عمران نیازی اینڈ کمپنی غصے میں ہر ایک کو کاٹنے سے گریز کریں، عمران نیازی کا کراچی شو فلاپ تھا، الزام تراشیوں، نام بگاڑنے اور نقلیں اتارنے کے علاوہ نیازی کے پلے کچھ نہیں۔ اسلم غوری نے کہا کہ عمران نیازی کے جانے سے سب سے زیادہ تکلیف یہودیوں کو ہوئی ہے، عمران نیازی جیسے کسی یہودی مہرے کو پاکستان میں انسٹال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی الزام تراشیوں کی بجائے ساڑھے تین سالہ کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں۔