کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن میں 5دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر پولیس اور رینجرز نے منگھوپیرمیں واقع ایک گھر پر کارروائی کی، تو ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی، پولیس و رینجرز کی جوابی فائرنگ میں 5دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 1اے ایس آئی اور 1رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔ دونوں اہلکاروں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ کل بھی ملیر کے علاقے میمن گوٹھ میں پولیس اور رینجرز کی کارروائی کے دوران 4دہشت گرد ہلاک مارے گئے تھے۔