لندن(نیوز ڈیسک)ہیتھرو ایئرپورٹ پر لندن پولیس کی کارروائی ہوئی ہے، جس میں پی آئی اے کی کراچی آنے والی پرواز سے 2مسافر خواتین کو اتار لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں مسافر خواتین لندن سے کراچی آنے والی پرواز پی کے788 میں سوار تھیں، 1مسافر خاتون کا نام آمنہ معلوم ہوا ہے۔ لندن پولیس ان کے سامان اپنے ہمراہ لے گئی ہے، دونوں خواتین نقاب میں تھیں اور ان کے پاس لال رنگ کے پاسپورٹ تھے۔ پی کے788 کو لندن کے وقت کے مطابق 7بجکر 50منٹ پر کراچی کے لئے روانہ ہونا تھا، لیکن 40منٹ گزر جانے کے باوجود تاحال روانہ نہ ہوسکی ہے۔